Watch videos with subtitles in your language, upload your videos, create your own subtitles! Click here to learn more on "how to Dotsub"

Who is Dajjal?Every Pakistani must watch it part -4

0 (0 Likes / 0 Dislikes)
اور اس جزیرے سے وہ اپنا مشن (جھوٹا مسیح ) ھونے کا شروع کرے گا۔اور آخر کار یروشلم سے دینا پہ حکومت کرے گا۔ سوال یہ ھے کہ یہ جزیرہ کونسا ھے؟اس سے پہلے کہ ھم اس سوال کا جواب جاننے کی کوشش کریں آئیں اس حدیث کی طرف چلتے ھیں جس کی انتہائی اہمیت ھے۔جو کی صحیح مسلم میں ھے۔ “جب دجال آزاد ھو گا تو وہ زمین پہ چالیس دن تک رھے گا۔ پہلا دن ایک سال کے برابر دوسرا ایک ماہ کے برابر تیسرا ایک ھفتے کے برابر ھو گا۔ اور باقی سارے دن تمھارے عام دنوں کی طرح ھوں گے۔“ اب غور سے سنیں ۔جب اس کا ایک دن ھمارے دنوں کی طرح ھو گا تو وہ ھمارے وقت میں موجود ھو گا ۔اور ھم اس کو دیکھ سکیں گے۔جیسا کہ نبی صلی علیہ وسلم نے فرمایا۔کہ وہ ایک جوان تنومند گھنگھریالے بالوں والا یہودی ھو گا۔اور اس وقت وہ کہاں ھو گا؟ وہ یروشلم میں ھو گا اور وہاں سے دنیا پہ حکومت کر رہا ھو گا۔جیسا کہ آج کل واشنگٹن سے دنیا پہ حکومت کی جا رہی ھے۔ جب وہ آزاد ھو گا تو زمین پہ کہان ھو گا؟اور جب اس کا ایک دن ایک سال،ایک ماہ،ایک ھفتے کے برابر ھو گا تو وہ زمین پہ کہاں ھو گا۔ کیا ھمارے پاس ان سوالوں کے جواب ھیں؟سب تعریف اللہ ہی کے لئے ھے جس نے اس غلام عمران حسین کو انٹرنیشنل ریلیشنز،اکنامکس،پالیٹکس پڑھنے کی استطاعت دی۔ جواب ھے کہ وہ یقینا”جزیرے پہ ھو گا جب وہ آزاد ھو گا۔اور وہاں سے اپنے مشن کا آغاز کرے گا ۔مشن زمین مقدس کو آزاد کرانے کا۔اسرائیلی قوم کو واپس زمین مقدس پہ لا کر آباد کرنے کا۔اسرایئلی حکومت بحال کرنے کا۔ اور یہودیوں کو یقین دلانے کا کہ یہ ہی داود و سلیمان کی ریاست ھے۔اور اسرایئلی حکومت کو دنیا کی حکمران ریاست بنانے کا ۔یہ کون سا جزیرہ ھے۔میرا جواب یہ ھے (آپ کو مجھ سے اتفاق کرنے کی ضرورت نہیں ھے۔آپ مجھ سے اختلاف کرنے میں آزاد ہیں) ۔لیکن آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں غلط ھوں جب تک کہ آپ مجھے درست جواب نہ دے دیں کیا یہ فئیر نہیں ھے؟بولیں جواب دیںآپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں غلط ھوں جب تک کہ آپ مجھے درست جواب نہ دے دیں سب تعریف اللہ کے لئیے ھے کہ کسی نے ابھی تک مجھے چیلنج نہیں کیا۔نومبر ۔1917 میں برٹش حکومت نے جو کیا وہ بہت حیران کناور پر اسرار تھا۔برطانیہ جو کہ آج کل لا دین دنیا کا شہنشاہ ھے ۔(لا دین دنیا مذہب کو سیاست سے جدا تصور کرتی ھے۔) برطانیہ بال فورڈ ڈکلیریشن جاری کرتا ھے جس کی رو سے یہ حکومت عالیہ کا ارادہ ھے کہ یہودیوں کے زمین مقدس میں قومی گھر کے لئے کام کرے۔آپ نے سنا؟دنیا کی تاریخ کا سب سے عجیب واقعہ۔ یک سیکولر ریاست جو کہ دنیا میں سیکولر ممالک کی لیڈر ھے کیوں یہ اعلان کرتی ھے ا کہ اسے زمین مقدس میں یہودیوں کے وطن کے لئے کام کرنا ھے۔دو ماہ بعد دسمبر 1917 جنرل ایلن بی کی قیادت میں برٹش آرمی اسلامی فوج کو شکست دے دیتی ھے ۔اور زمین مقدس موجودہ اسرائیل آزاد ھو جاتا ھے۔اور جب ایلن بی یروشلم میں داخل ھوتا ھے تو اعلان کرتا ھے کہ آج سے کروسیڈز ختم ھو گئ۔ لیکن کروسیڈ تو عیسائیوں کی جنگ ھونی چاھہیے۔جبکہ آپ تو ایک سیکولر سٹیٹ ھیں۔ عیسائی نیں۔ہپ کیسے ممکن ھے کہ سیکولر برطانیہ کروسیڈ جاری رکھے ھوئے ھے جو کہ ہزاروں سال پہلے پوپ نے شروع کی تھی۔پہ بہت عجیب بات ھے انیس سو اٹھارہ سے 1948 تک یہ جزیرہ برطانیہ ھے جس نے زمین مقدس پہ حکومت کی۔ لیگ آف نیشنز موجودہ یو این او کی متفقہ رائے سے۔اور اس دوران ایک بہت بڑا دھوکا کیا گیا۔یورپی یہودیوں کے لئے زمین مقدس میں آ کر آباد ھو نے کا دروازہ کھول دیا گیا۔

Video Details

Duration: 9 minutes and 59 seconds
Country: Saudi Arabia
Language: English
Genre: None
Views: 41
Posted by: knight on Dec 17, 2011

a prominent scholar of Islam.

Caption and Translate

    Sign In/Register for Dotsub to translate this video.